ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوگی کی یوپی میں فیس جمع کرنے میں تاخیرپر اسکول میں چار گھنٹے کے لیے بچہ کویرغمال بنایاگیا

یوگی کی یوپی میں فیس جمع کرنے میں تاخیرپر اسکول میں چار گھنٹے کے لیے بچہ کویرغمال بنایاگیا

Mon, 11 Sep 2017 21:41:42    S.O. News Service

بلندشہر،11؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اسکول کو تعلیم کا مندر کہا جاتا ہے، جہاں بچے تعلیم حاصل کرکے ملک اور صوبہ کا نام روشن کرتے ہیں۔لیکن اگر کسی اسکول میں فیس جمع کرنے تاخیر ہونے کے بعدکسی غریب بچے کو اس کی کلاس میں چار گھنٹے تک باندھ کر رکھا جائے، تو اسے کیا کہا جائے گا۔اسی طرح کاواقعہ یوپی کے بلند شہر سے آ رہا ہے، جو تعلیم کے مندر کو شرمندہ کر رہا ہے۔یرہانہ کے بعداب گڈگورننس کی مدعی بی جے پی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے یوپی کے بلند شہر میں واقع اشوک پبلک اسکول میں ایک چار سالہ بچے کو اسکول انتظامیہ نے اس لئے چار گھنٹے تک یرغمال بنا کر رکھا، کیونکہ اس کے باپ نے فیس بھرنے میں تاخیرکردی۔اسکول کی انتظامیہ نے یہ بھی خیال نہیں کیا کہ بچے کویرغمال بنانے کے بعد اس پرکیابیت رہی ہوگی۔اس واقعہ سے واضح ہے کہ اسکول انتظامیہ کتنی سفاک ہے ، اس کا مطلب صرف فیس سے ہے۔بہرحال پولیس نے اس معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکول کے مالک اور پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔پولیس نے اس معاملے کے سلسلے میں بتایا کہ بلند شہرمیں واقع اشوک پبلک اسکول کے مالک اشوک سینی اورپرنسپل این بھانو کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 342 اور 507 کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔


Share: